چلہ کلان کے تیور سخت ،جموں ، کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ،سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.8ڈگری درج

سرینگر/25دسمبر/ٹی آئی نیوز
بادشاہ چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر مقامات پر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پہلگام منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سر د ترین علاقہ رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 26سے 30دسمبر تک کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

Comments are closed.