ترال بستی اب عسکریت پسندی سے پاک ، نوجوان اب امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

سرینگر/ 21 دسمبر/

جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ترال بستی کو ”عسکریت پسندی سے پاک“ قرار دیا اور کہا کہ وہاں کے نوجوان اب امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ترال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلباغ نے کہا کہ ترال کا علاقہ اب ایک پرامن ماحول کا علاقہ بن چکا ہے جہاں کے لوگ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں ترقی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، "یہ علاقہ عسکریت پسندی سے تقریباً پاک ہو چکا ہے اور اس کے لیے میں یہاں کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں کے نوجوان اب عسکریت پسندی اور خونریزی کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ پر گامزن ہیں۔نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب انہیں امن کے راستے کو اپنی منزل بنانا ہے جب کہ کسی لالچ میں آکر غلط راستے پر نہ چلیں کیونکہ غلط راستے پر چلنے والے کبھی واپس نہیں آتے

Comments are closed.