کشمیر، لداخ اور جموں کے کچھ حصوں کی عدالتوں میں02 جنوری سے 15 دن کیلئے سرمائی تعطیلا ت کا اعلان
سرینگر /21دسمبر / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بدھ کو کشمیر اور جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں 02 جنوری سے تمام عدالتوں میں 15 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا حکم دیا۔
اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق صوبہ کشمیر میں واقع عدالتوں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کی کچھ عدالتیں 02 جنوری سے 15 دن کی سرمائی چھٹیاں منائیں گی۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور متعلقہ اضلاع کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اس مدت کے دوران کچھ ضروری کیسوں کی سماعت کیلئے خاطر خواہ اقدامات کریں گے
Comments are closed.