پتھر کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند
سرینگر /21دسمبر / ٹی آئی نیوز
سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پتھر گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے
ٹریفک حکام کے مطابق دوران شب ادھم پور کے دیور پل کے نزدیک پتھر گر آئے جس کے بعد شاہراہ پر تمام قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل کر دی گئی اسی طرح جموں سے چنانی، پٹنی ٹاپ، ڈوڈہ، رام بن، گول، بانہال اور سرینگر جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔
Comments are closed.