چلہ کلان کے پہلے ہی دن سردیوں کا زور ، سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.2ڈگری درج

سرینگر /21دسمبر / ٹی آئی نیوز

سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ” چلہ کلان “ نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیا۔چلہ کلان کی شروعات کے ساتھ ہی سرینگر اور دیگر مقامات پر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بانہال میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔ شبانہ سردیوں کے زور کے بیچ میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق 26دسمبر سے مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی جس کے نتیجے میںبارشوں اور برفباری ہونے کے امکانات ہیں ۔

Comments are closed.