پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران معطل شدہ ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال

پونچھ /25نومبر

پونچھ کے مینڈ ھر ضلع میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہنے کے بعد ٹریفک کو دوبارہ سے بحال کر دیا گیاہے ۔
جنگلات میں تلاشی آپریشن کے دوران احتیاطی طور پر بھمبر گلی اور جڑانوالی گلی کے درمیان ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ تاہم آج صبح گاڑیوں کو پھر سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے

Comments are closed.