منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ، ماہ نومبر کے آخر تک موسمی تبدیلی میںکوئی امکان نہیں / محکمہ موسمیات
سرینگر /25نومبر
خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے چلتے منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے جس کے باعث شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری ہوئی اور وہاں منفی 0ڈگری پر درجہ حرارت درج ہوا
Comments are closed.