شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے پنڈت کی بیوی کو سرکاری ملازمت دی جائے گی/ لیفٹنٹ گورنر

سرینگر، 04 نومبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کشمیر پنڈت کی اہلیہ کو ملازمت فراہم کرے گی جو اس سال 15 اکتوبر کو شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
ایل جی جے اینڈ کے کے دفتر نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مطلع کیا کہ پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

Comments are closed.