پلوامہ میں لشکر طیبہ کا معاون کارکن گرفتار/ پولیس

پلوامہ /03اکتوبر
پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے ایک معاون کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے
پولیس کے ماطبق پلوامہ پولیس، فوج کے 44 آر آر، 183 بٹالین سی آر پی ایف نے مشتر کہ کارورائی کرتے ہوئے خمری چوک پلوامہ میں ایک ناکے کے دوران لشکر طیبہ کے ایک جنگجو ساتھی کو گرفتار کیا۔ اس کی شناخت زبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنہ اریگام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا ہے
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھی کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسے علاقے میں سیکورٹی فورسزاور غیر مقامی مزدوروں پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

Comments are closed.