بارہمولہ جھڑپ :زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ، غیر ملکی جنگجو زندہ گرفتار /پولیس

سرینگر /27اکتوبر /
شمالی ضلع بارہمولہ کے ونسرن تاری پورہ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد دوسرے روز بھی جنگلات میںتلاشی آپریشن کے دوران غیر ملکی جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری چندوسہ تاری پورہ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی بدھ کے بعد دوپہر شروع ہوئی تھی۔ ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جس دوران وہاں جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جنگلات میں آپریشن جاری ہے۔ادھر جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہاجس دوران زخمی غیر ملکی جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ساتھ ہی زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران زخمی فوجی اہلکار سرینگر کے فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا غیر ملکی جنگجو کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار جنگجو کی شناخت عثما ن کے بطور ہوئی ہے اور اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ غیر ملکی ہے ۔

Comments are closed.