گاندربل میں سڑک حادثہ موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل

سرینگر 26اکتوبر /

گاندربل ملشائی باغ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔

نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملشائی باغ گاندربل علاقے میں بدھ کے بعد دو پہر اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار منظور احمد کالو ولد غلام احمد کالو ساکن نسبل سمبل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.