جموں کشمیر میں 04 نئے معاملے درج

جموں/25اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 04نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں03کشمیر صوبہ سے اور 01کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,270تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید03اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں02صوبہ کشمیر اور01کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,270معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے24صوبہ جموں میں09اور کشمیر صوبے میں15)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,461اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
علاوہ ازیں اَب تک68,40,203افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں134اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔24فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ262اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,34,998اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 02اور ضلع بارہمولہ میں 01 نئے معاملے درج کئے گئے ۔بڈگام ، کولگام ،کپواڑہ ،پلوامہ ، اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں01 نیامثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔کٹھوعہ ،پونچھ ،اودھمپور،ڈوڈہ ،سانبہ ، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔

Comments are closed.