شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی: گلمرگ میں منفی 2.4 ڈگری جبکہ پہلگام میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
سرینگر /22اکتوبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسمی صورتحال کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس دوران شہر آفاق گلمرگ میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں پارہ منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 2.0 کے مقابلے میں منفی 2.4ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.