ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: ایس آئی اے نے کشمیر میں متعدد مقامات کی تلاشی لی
سرینگر /22اکتوبر / ٹی آئی نیوز
عسکری فنڈنگ معاملے میں کارروائی تیز کرتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے سنیچروار کی صبح وادی کے کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔
بتایا جاتا ہے کہ یاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں سلطان پورہ گاو¿ں میں محمد الطاف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
اسی طرح سے سرینگر کے پالپورہ، پارمپمورہنورباغ، ریذیڈنسی روڈ اور شوپیاں کے آونیورہ میں بھی تلاشی لی گئی
معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے نے 65 سالہ گلزار احمد بٹ ولد محمد صابر بٹ ساکنہ آونیورہ زینہ پورہ کے کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جو کہ ایک سرکاری ملازم ہے ۔
Comments are closed.