جموں کشمیر میں پہلے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراو کرانے والے اب ‘”پنچ” اور ”سرپنچ“بن گئے

پچھلے 8 سالوں میں جموں کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی/ امیت شاہ

سرینگر /21اکتوبر / ٹی آئی نیوز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ شمال مشرقی اور جموں و کشمیر کے کے ساتھ ساتھ نکسل تشدد سے متاثرہ ریاستوں میں گزشتہ آٹھ سالوں میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میںہم نے مسلح افواج (AFSPA کے تحت) کو دیے گئے خصوصی اختیارات کو ہٹا دیا ہے اور اس کے بجائے وہاں کے نوجوانوں کو خصوصی اختیارات دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں تشدد میں 70 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔’
شاہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال ایسی ہے کہ جو لوگ پہلے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراو¿ کرتے تھے اب وہ ‘”پنچ” اور ”سرپنچ“بن گئے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کی وجہ سے ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments are closed.