جموں کشمیر میں کووڈ کے 02نئے معاملات درج ، فعال معاملات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی

جموں/20اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 02نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں02کشمیر صوبہ سے اور 0کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,256تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید06اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں02صوبہ کشمیر اور04کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,256معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے25صوبہ جموں میں09اور کشمیر صوبے میں16)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,446اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
علاوہ ازیں اَب تک68,39,653افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں120اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔25فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ245اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,34,478اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر 01 اور ضلع بارہمولہ میں 01نئے معاملے درج کئے گئے ۔کپواڑہ ،بڈگام ، پلوامہ ، کولگام ، اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔

Comments are closed.