موسم صورتحال میں آج شام سے بہتری ہوگی ، گلمرگ میں رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ
سرینگر 20اکتوبر / ٹی آئی نیوز
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ موسمی صورتحال میں آج شام سے بہتری آنی شروع ہوگی
محکمہ موسمیات کے ڈپیٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ 20اکتوبر کو بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونگی وہیں موسم میں شام سے بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوگا
انہوں نے بتایا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے
ادھر شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شہر ہ آفاق گلمرگ میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور وہاں درجہ حرارت منفی 2ڈگری درج ہو گیا
Comments are closed.