شوپیان میں آسمانی بجلی گرنے سے شہری لقمہ اجل
سرینگر / 18 اکتوبر
ضلع شوپیاں کے بدرہامہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے مقامی شہری از جان ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے بدر ہامہ علاقے میں منگل کی سہ پہر کو ایک شخص گاو خانے میں مویشیوں کو چارہ دینے کے لئے جا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اْس کی موت واقع ہو گئی۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد پرے ولد عبدالرحمن پرے کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.