شوپیان میں غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت ، دو ہائی بریڈ ملی ٹنٹ گرفتار ، حملے میں لشکر ملوث / وجے کمار
پلوامہ18اکتوبر / ٹی آئی نیوز
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شوپیان کے حرمین علاقے میں کل دیر رات گرینیڈ حملے سے اتر پردیش کے دو مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث دو ہائی بریڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر ان کی تلاش جاری ہے
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد چھاپے ڈالیں گئے جس دوران دو ملزمان کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور ان کے گروپ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد ان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
کمار نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے لشکر طیبہ کے کمانڈروں دانش اور عابد کے کہنے پر گرینیڈ پھینکا تھا۔ ”البدر کا دعویٰ جھوٹا ہے“۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے لشکر کا ہاتھ ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے اور بہت جلد لشکر کے کمانڈر دانش اور عابد مارے جائیں گے
Comments are closed.