جموں کشمیر میں کووڈ ختم ہونے کی دہلیز پر ، محض 01نیا معاملہ درج
جموں/17اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 01نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں01کشمیر صوبہ سے اور 0کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,250تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,250معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے34صوبہ جموں میں15اور کشمیر صوبے میں19)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,431اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,67,35,313ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 17اکتوبر2022ئکی شام تک2,62,56,063نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,250 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,39,338افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں108اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔34فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ233اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,34,178اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر 01 نیا معاملہ درج کیا گیا۔کپواڑہ ،بڈگام ، پلوامہ ، کولگام ، بارہمولہ ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
و
Comments are closed.