جسٹس علی محمد ماگرے نے جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے بطور حلف لیا
سرینگر/13اکتوبر
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کی صبح جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے بطور حلف دلایا ۔
جسٹس علی محمد ماگرے کی حلف برداری تقریب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ ہائی کورٹ کے کچھ جج ، ایڈوکیٹ جنرل اور پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔
جسٹس علی محمد ماگرے جموں ، کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 35ویں چیف جسٹس کے بطور مقرر کئے گئے ہیں
Comments are closed.