سی ڈی اسپتال سرینگر میں او پی ڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع ، مریض پریشان
سرینگر /10اکتوبر / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں او پی ڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن عمل شروع کرنے سے مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
بتایا جاتا ہے کہ سی ڈی اسپتال میں سینکڑوں مریضوں نے احتجاجی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں آن لائن رجسٹریشن کرانے کیلئے کہا جاتا ہے جو ان کیلئے درد سر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے انہیں گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔
مریضوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں صبح 9 بجے سے رجسٹریشن کاو¿نٹر کے باہر قطار میں کھڑا ہوں اور ابھی تک مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔
دریں اثنا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سی ڈی ہسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن مریضوں کے بھاری رش کے باعث شروع کیا گیا ۔
Comments are closed.