ؓٓبانڈی پورہ میںلشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد / پولیس

سرینگر /09اکتوبر/ ٹی آئی نیوز

پولیس کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے
پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ساتھیوں کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک کا نام اشفاق مجید ڈار ولد ابو مجید ڈار عرف صلاح الدین ساکن سدرکوٹ بالا تھا جو سرحد کے اُس پار مقیم ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرا شخص جس کا نام وسیم احمد ملک عرف عبید عرف اسامہ ولد اب غنی ملک ساکن گنڈ پورہ رام پورہ ہے وہ بھی پی او کے میں مقیم عسکریت پسند ہاشیر پارے کے رابطے میں تھا جس کے ماڈیول کو بانڈی پورہ پولیس نے حال ہی میں پکڑا تھا اور اس میں نئے ساتھی قائم کر رہا تھا۔

Comments are closed.