بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ ضلع میں مشتبہ ہوائی جہاز کی شکل میں غبارہ ضبط

سرینگر /08اکتوبر /

جموں کے کھٹوعہ ضلع میں سرحد کے قریب جموں کشمیر پولیس نے ایک مشتبہ ہوائی جہاز کی شکل کا غبارہ جس پر ”مجھے پاکستان سے پیار ہے“ کا پیغام تحریر تھا کو ضبط کر لیا ہے ۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد قریب کٹھوعہ ضلع سے پولیس نے ایک غبارہ ضبط کیا جو ہوائی جہاز کی شکل میں بنا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیلے رنگ کے غبارے پر انگریزی اور اردو زبانوں میں ”مجھے پاکستان سے پیار ہے“ کے الفاظ لکھے ہوئے تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ غبارے کو مزید تفتیش کیلئے پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ غبارہ پاکستان انٹرنیشنل بارڈرز کے ضلع کٹھوعہ میں چام باغ علاقے کے قریب سے پکڑا گیا۔
دریں اثنا، مشکوک غبارے کو ضبط کرنے کے بعد فوج و جموں کشمیر پولیس نے کئی علاقو ں میں وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کوئی مشکوک چیز بر آمد نہیں کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور وہ تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments are closed.