”دنیا میں فوجی طاقتوں سمیت سپر پاورس کی بات جب بھی ہوگی ،بھارت کا شمار سب سے پہلے ہوگا“/راجناتھ سنگھ

سرینگر /03اکتوبر /
بھارت جلد ہی ”سپر پاور “ ملک بنے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر ددفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اسے یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں جب بھی دنیا میں فوجی طاقتوں سمیت سپر پاورز کی بات ہوگی، بھارت کا شمار سب سے پہلے ہوگا“۔
جود پور راجستھان میں بھارتی فضائیہ میں میڈ ان انڈیا لائٹ کمبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) کے پہلے بیچ کی شمولیت کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی سپر پاور میں شمار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ”ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مسلح افواج کو بہترین آلات اور پلیٹ فارمز سے لیس کریں۔
ایل سی ایچ کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یوکرین کے تنازع نے یہ سکھایا ہے کہ بھاری ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم جو میدان جنگ میں تیز رفتاری سے آگے نہیں بڑھ سکتے بعض اوقات دشمنوں کے لیے آسان ہدف بن جاتے ہیں۔سنگھ نے مزید کہا کہ ایل سی ایچ دشمنوں کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.