بڈگام میں جموں کشمیر بینک کی اے ٹی ایم مشین چوری
سری نگر:25 ستمبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پنزان چاڈورہ میں دوران شپ نامعلوم افراد نےجموں کشمیر بینک کی ایک اے ٹی ایم میشن کو اس میں موجود نقدی سمیت چوری کیا
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد بڈگام کے پانزان میں واقع
جموں کشمیربینک کے اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور اے ٹی ایم مشین کے ساتھ نقدی لوٹ لی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اے ٹی ایم میں کتنی رقم تھی۔
افسر نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.