جموں کشمیر میں 28نئے کووڈ کے معاملات درج
جموں/23ستمبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 28نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں20کشمیر صوبہ سے اور 08کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,046تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید17اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں13صوبہ کشمیر اور04کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,046معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)173صوبہ جموں میں 48اور کشمیر صوبے میں125)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,088اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,66,28,389ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 23ستمبر2022ئکی شام تک2,61,49,343نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,046 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں08،ضلع بڈگام میں 03،ضلع پلوامہ میں 04اورضلع کپواڑہ میں 05نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔بارہمولہ،اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل،کولگام اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں03 اورضلع سانبہ میں 04اور ضلع رام بن میں01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اودھمپور،راجوری، ڈوڈہ ،کٹھوعہ ،کشتواڑ،پونچھ اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.