کشمیر میں آئندہ دو دنوں تک موسم خشک رہنے جبکہ جموں بارشیں ہونے کا امکان
سرینگر /22ستمبر / ٹی آئی نیوز
کشمیر میں خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ جموں کے کچھ علاقوں میں پھر سے بارشیں ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کئی بھی بارشیں نہیںہوئی تاہم گزشتہ 24گھنٹوں میں جموں ضلع میں 10.2 ملی میٹر، کٹرہ میں 0.8 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 1.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شبانہ درجہ حرارت میں کچھ کمی درج کی گئی جس کے چلتے سری نگر میں گزشتہ رات 15.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات 11.6 کے مقابلے میں 7.8 ڈگری سیلشس درج کیا گیا
Comments are closed.