پولیس نے ہندواڑہ اور بانڈی پورہ میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کے بارے میں اگاہی فراہم کی گئی

سرینگر 21ستمبر//

سائبر سے متعلق جرائم میں اضافے کے پیش نظر اور اس طرح کے سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ہندواڑہ پولیس نے پولیس اسٹیشن ویلگام اور پولیس اسٹیشن آرگام اور پٹکوٹ میں سائبر پروگرام کا انعقاد کیا۔
ہندواڑہ کے پروگرام کی صدارت ایس ڈی پی او ہندواڑہ کے علاوہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ویلگام نے کی ۔ بیداری پروگرام میں علاقے کے معز ز شہریوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ انہیں مختلف قسم کے سائبر خطرات و جرائم جیسے آن لائن چوری ، کریڈت کارڈ فراڈ ، او ٹی پی فراڈ ، ڈاٹا چوری وغرہ کے بارے میں برفینگ کیا گیا ۔ بانڈی پورہ میں پولیس اسٹیشن آرگام میں ڈی وائی ایس پی پی سی اور پولیس اسٹیشن پٹکوٹ میں ایس ایچ او پٹکوٹ نے کی ۔
اس موقعہ پر چیرمین نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ کے دوران مشکوک ویب سائٹس سے بچنے کے لئے محفوظ رہے ۔ انہوں نے شرکاءسے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ او ٹی پی ، بینک ڈیٹیل، آن لائن لین دین کے وقت بڑے احتیاط سے کام لے اور نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبر دار ر کیا گیا ۔ بانڈی پورہ میںپولیس افسرا ن نے اس موقعہ پر ڈرگ اور سائبر کے بارے میں آگاہی کی اور ااس سے بچنے کی تدابیر کے بارے مین آگاہی کی ۔
پولیس کے ایسے پروگرام پر عوام الناس نے کافی سراہا اور سائبر کرائم سمیت ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دیا۔

Comments are closed.