سرنکوٹ پونچھ میں شہری کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

پونچھ:21ستمبر

پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب درخت سے ایک شہری کی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی .

معلوم ہوا ہے کہ علاقے کے دارا سنگلہ میں محمد شکیل ولد گلزار احمد ساکنہ برید فضل آباد کی نعش کچھ مقامی لوگوں نے درخت سے لٹکی ہوئی پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا

پولیس نے جائے واردات پر پہچ کر نعش اپنی تحویل میں لی جس کے بعد اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی گئی

پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.