تعمیر اتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال ، پلوامہ میں ٹھیکہ دار کے خلاف کارروائی شروع ، ٹھیکہ ختم
ضلع میں جوابدہ اور ذمہ دار انتظامیہ کیلئے پرعزم/ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری
سرینگر /20ستمبر /
جنوبی ضلع پلوامہ کے پالپورہ علاقے میں تعمیر اتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کی عوامی شکایت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کشمیر پلوامہ نے ٹھیکہ دار کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے ٹھیکہ کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔اسی دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے واضح کر دیا کہ نتظامیہ عوامی بہبو د اور ترقی کیلئے پرعزم ہے اور ایک جامع اور جوابدہ انتظامیہ کو یقینی بنانے کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے پالپور ہ علاقے میں ایک تعمیر اتی کام میں ٹھیکہ دار کی جانب سے ناقص میٹرئیل کے استعمال کے بعدعوامی شکایات ملنے پر ضلع انتظامیہ نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیا ۔ عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے ایڈیشنل ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ کی قیادت میں ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا ۔جس کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کام کے دوران میٹرئیل کوالٹی کے معیار پر سمجھوتہ کیا گیا تھا اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور اس میں شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔رپور ٹ سامنے آنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے مذکورہ ٹھیکہ دار کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے اس کا ٹھیکہ ختم کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ انتظامیہ عوامی بہبود/ترقی کے لیے پرعزم ہے اور ایک جامع اور جوابدہ انتظامیہ کو یقینی بنانے کے اصولوں سے ہٹ دھرمی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور قوم کی تعمیر میں حصہ لیں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں۔ادھر علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اس تیز اقدام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.