داودی اور ویری کے بعد اب سرجن برکاتی بھی گرفتار
سرینگر /17ستمبر
معروف علماءمولانا عبدالرشید داو¿دی اور مشتاق احمد ویری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے د و دن بعد ایک اور مشہور مذہبی مبلغ سرجن برکاتی کو شوپیان میں گرفتار کیا گیا ہے۔
برکاتی کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پولیس نے آج صبح تقریباً 7بجے گرفتار کیا گیا
انہوںنے کہا کہ جب سے انہیں رہا کیا گیا ہے، انہوں نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی تقریر نہیں کی اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انھیں اب کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.