لال منڈی سرینگر میں ریچھ کے حملے میں شہری زخمی

سرینگر:11ستنبر

لال منڈی سرینگر میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ریچھ کے حملے میں ایک شہری زخمی ہو گیا
بتایا جاتا ہے کہ خونخوار ریچھ نے فیاض احمد بٹ ولد مرحرم محمد شفیع بٹ ساکنہ حبہ کدل سرینگر جو علاقے میں قائم ایک اسکول میں چوکیدار ہے پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا
مذکورہ شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

Comments are closed.