انتطامیہ میں پھیر بدل، چودھری یاسین ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل اور ڈاکٹر جی این ایتو سپیشل سیکرٹری جل شکتی تعینات

سرینگر:09ستمبر

جموں کشمیر انتظامیہ نے افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لاتے ہوئے پانچ آئی اے ایس اور ایک کے اے ایس افسر کا تبادلہ عمل میں لایا
حکم نامے کے مطابق مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن جموں کشمیر چودھری محمد یاسین کا تبادلہ کرکے انہیںمنیجنگ ڈائریکٹرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ساتھ ہی آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشی سوڈان (آئی اے ایس) کا تبادلہ کرکے انہیں مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ فی الحال وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنو کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے گی ۔ اسی طرح سے فاض لل حسیب (آئی اے ایس)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کو تبدیل کر کے ناظم سیاحت کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر غلام نبی لٹو (جے کے اے ایس)، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر کو تبدیل کر کے حکومت کے جل شکتی محکمہ کے خصوصی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

Comments are closed.