جموں کشمیر میں کووڈ کے 34نئے مثبت معاملات درج ، کوئی تازہ موت نہیں

سرینگر /05ستمبر / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19کے 34 نئے کیس درج ہوئے ہیں تاہم کسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیںہوئی

حکام کے مطابق نئے مثبت معاملات میں جموں سے 9 اور وادی کشمیر سے 25 کیس درج کئے گئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 478357 ہوگئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ بیماری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں کسی بھی متاثرہ مریض کی موت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 141 کوویڈ 19 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 20 جموں اور 121 وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

Comments are closed.