ڈوڈہ سڑک حادثات :لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے انسانی جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کیا
جموں /05ستمبر / ٹی آئی نیوز
ڈوڈہ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں ہونے پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ہے اور زخمیوں کے جلد شفایابی کیلئے خصوصی دعا کی ۔
اپنی ایک ٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا ”ڈوڈہ میں دو بدقسمت سڑک حادثے بہت تکلیف دہ ۔ جانوں کے زیاںپر انتہائی دکھ ہوا“۔ انہوں نے مزید لکھا ”مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت۔ میری دعا زخمیوں کے ساتھ۔ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے “
Comments are closed.