جموں کے حصوں میں بارش، کشمیر میں مجمو عی طور پر خشک موسم، 5ستمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /04ستمبر / ٹی آئی نیوز
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں کے کچھ حصوں میںبارشیں ہوئی تاہم کشمیر میںموسم مجموعی طور پر خشک رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 5ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں میں بدستور موسمی صورتحال خراب ہے جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر جموں کے کچھ علاقوں میں تازہ بارشیںہوئی ۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی تاہم کشمیر کے کسی بھی علاقے سے بارشیں ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی اور مجموعی طور پر موسم خشک رہا ۔
Comments are closed.