نائینہ سنگم کا نوجوان کرکٹر گیند بازی کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل
سرینگر /02ستمبر /
جنوبی ضلع پلوامہ کے نائینہ سنگم علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 15دنوں کے بچے کا والد اور نوجوان کرکٹر کھیلنے کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
جبلی پورہ بجبہاڑہ کے کھیل کے میدان میں اس وقت ہر آنکھ نم ہوئی جب نوجوان کرکٹر بولنگ کرنے کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
عین شاہدین کے مطابق 23سالہ نوجوان کرکٹر امتیاز احمد خان ولد محمد سلطان خان ساکنہ نائنہ سنگم کھیل کے میدان میں میچ میں مصروف تھا اور اپنی گیند بازی کا پہلا اور ڈالنے کے ساتھ ہی کھیل کے میدان پر ہی اچانک گر پڑا جس کے ساتھ ہی تمام کھلاڑی اس کے پاس پہنچ گئے اور انہیں سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
ڈاکٹر وںکے مطابق نوجوان کرکٹر کے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے ۔ امتیاز احمد خان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 15دنوں کے بچے کا والد تھا جبکہ ان کا ایک بھائی اور دو بہنیں ہے ۔ ادھر جونہی علاقے میںپھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ ہر طرف سے قیامت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ۔
Comments are closed.