لیفٹنٹ گورنر نے جموں سمارٹ سٹی کے14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

جموں /02ستمبر /ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں سمارٹ سٹی کے14 منصوبوں کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور مقامی اقتصادی ترقی کے لئے موقعے فراہم ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری فراہم کی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’جموں سمارٹ سٹی کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سبگ بنیاد رکھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا، لوگوں کی خدمات میں بہتری آئے گی اور مقامی اقتصادی ترقی کے موقعے فراہم ہوں گے جس سے لوگ اچھی زندگی گذر بسر کر سکیں گے۔

Comments are closed.