سری نگر: جنگلات کے تحفظ اور قدرتی وسائل جیسے سبز سونےکے بچاو اور پانی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کی خاطر 21 اور 22 مارچ کئی اہم تقریبات کا نہ صرف اہتمام کیا جاتا ہے بلکہ پیڑ پودے لگانے کے لیے بھی لوگوں ک راغب کیا جارہا ہے وہیں شجری کاری مہم کے تحت پہاڑی درروں پارکوں اور باغیچوں میں پیڑ پودے بھی لگائے جاتے ہیں
اسی حوالے سے محکمہ سیاحت نے نگین ٹورسٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (NTTA) اور بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ (BEI) کے اشتراک سے چیری پارک سرینگر میں شجر کاری عمل میں لائی ۔
اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن الحق مہمان خصوصی کے طور شرکت کر کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ این ٹی ٹی اے کے انچارج شائستہ اور ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور اساتذہ نےبھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر احسن الحق نے پیڑ پودوں اور ماحولیات کی اہمیت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔وہیں محترمہ شائستہ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قدرت وسائل پر انسانی بقا کے انحصار پر روشنی ڈالی ۔
سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احسان الحق نے تعاون کے لیے محترمہ شائستہ ،NTTA کے ممبران خاص طور پر غلام محمداور ریاض لطیف کے علاوہ بلالیہ ایجوکیشن کےشریک طلبا اور اساتذہ کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.