وائس چانسلرJNU جگدیش کمار؛ چیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن مقرر

سری نگر:۴،فروری:: جواہرلعل نہرؤ یونیورسٹی نئی دہلی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق حکام نے جمعہ کو نئی دہلی میں بتایاکہ ایم جگدیش کمار، جن کی جے این یو میں میعاد تنازعات سے دوچار تھی، میعاد گزشتہ سال ختم ہونے کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کے طور پر ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ جگدیش کمار کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشنUGC کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے یونیورسٹی گرانٹس کمیشنUGC کے چیئرمین کا عہدہ 7 دسمبر 2021کو خالی ہوا جب پروفیسر ڈی پی سنگھ، جنہوں نے 2019 میں چارج سنبھالا تھا، 65 سال کی عمر میں استعفیٰ دے دیا۔ ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹر کے وائس چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے۔وزارت نے ابھی تک جواہرلعل نہرؤ یونیورسٹی نئی دہلی کے وائس چانسلر میںجگدیش کمار کے جانشین کا تقرر نہیں کیا ہے۔

Comments are closed.