جموں میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان
کامیابی کاتناسب 72%،طالبات نے پھر میدان مار لیا
سرینگر/ 04فروری: بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج منظرعام پر لائے کامیابی کاتناسب 72%رہااب کی بار طالبات نے پھر میدان مار لیااور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر اپناقبضہ برقرار رکھا۔اے پی آ ئی کے مطابق بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن نے صوبہ جموں میں بارہویں جماعت کے ریگولر امتحان کے نتائج منظرعام پرلائے ۔سالانہ امتحان میں 16ہزار 678امیدواروں نے شرکت کی اور بورڈ آ ف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 203امتحانی مراکز قائم کئے تھے کئی ماہ کے عرصے کے بعد بورڈ آف اسکول نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج منظر عام پر لائے سالانہ امتحان میں 12090امید واروں کوکامیاب قرار دیاگیا کامیاب ہونے والوں میں 7680طالب علم اورایک ہزار 410طالبات نے بھی کامیابی حاصل کی۔ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں بیٹیوں نے ایک دفعہ پھر میدان مار لیااور پہلی دوسری تیسری پوزیشن پراپناقبضہ جمالیا۔ادھر وادی کشمیرمیں دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج 14فروری تک منظرعام پر لا نے کی افواہیں گشت کررہی ہے ۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ذررائع کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہے اور آنے والے دنوں کے دوران امتحانی نتائج منظرعام پرلائے جائینگے ۔
Comments are closed.