ڈویڑنل کمشنرکشمیر نے کیا سرحدی علاقوں کرناہ اور مڑھل کا کیا دورہ
ترقیاتی منظر نامے، عوامی مسائل،مشکلات اورمطالبات کالیا جائزہ
ہندوارہ:۴،فروری: ڈویڑنل کمشنر کشمیر (پی کے پولے) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ اور مڑھل علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین بھی تھے۔ ڈویڑنل کمشنر نے ان سرحدی علاقوں کے ترقیاتی منظر نامے کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری اشیاء، بجلی کی فراہمی اور کووڈ19 وبائی امراض سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ٹنگڈار میں ڈویڑنل کمشنر نے PRIs، سول انتظامیہ اور فوجی افسران کے ساتھ الگ الگ اجلاس منعقد کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر نجمہ حامد، بی ڈی سی چیئرپرسنز اور پی آر آئیز نے ڈویڑنل کمشنر کے سامنے سادھنا ٹنل کی تعمیر، کدھامہ جبدی میں گائناکالوجسٹ اور عملے کی تعیناتی، گبرا میں بینک برانچ کا قیام، فائر ٹینڈرز، زیر التواءریلیز کے حوالے سے اپنے مقامی مطالبات پیش کئے۔ منریگا کی ادائیگی، نالہ بٹموجی کے حفاظتی بندوں کی تعمیر، اس کے علاوہ بجلی کی فراہمی میں اضافہ، سڑک کو چوڑا کرنا، پینے کے صاف پانی، صحت کی سہولیات اور دیگر مقامی مطالبات سے آگاہ کیا ڈویڑنل کمشنر نے انہیں تحمل سے سنا اور ڈپٹی کمشنر اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں اٹھائے گئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈویڑنل کمشنر نے موقع پر ہی افسران کو مطالبات کے بروقت حل کے لیے ہدایات دیں، تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہو۔ ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ ان کے ان سرحدی علاقوں کے دورے کا مقصد سرحدی لوگوں کی ضروریات کا ذاتی طور پر جائزہ لینا اور خاص طور پر موسم سرما کے ان مہینوں میں سہولیات میں مزید بہتری کے لیے انتظامیہ کی رہنمائی کرنا تھا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر نے اپنے متعلقہ دفاتر میں عوام کے لیے دستیاب رہنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سادھنا ٹنل کی تعمیر کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ یہ ٹنل مرکزی حکومت کی تجویز کے مطابق تعمیر کی جائے گی لیکن اس سے قبل کپواڑہ سے ٹنگڈار تک سڑک کو چوڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.