سرینگر: کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے سرینگر میں ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کو ناقابل برداشت فعل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکات سے ہمارے سماج کی بدنامی ہوتی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. (کے ٹی ایم ایف) کے صدر شاہد حسین میر نے اپنے ایک پریس بیان میں اس فعل کو سماج پر بدنماءداغ قراردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکات سے لگ رہا ہے کہ ہمارا سماج خاص کر نوجوان نسل ایک ایسے راہ پر قدم رکھ رہی ہے جس سے سماج کا ہر فرد نفرت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے جرائم کے خلاف سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ شہریوں کو آگے آنا چاہئے اور سماج میں رہنے والے اس طرح کے کالے بھیڑیوں کو بے نقاب کرنا چاہئے۔
کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ پولیس نے بھی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہوئے کچھ گھنٹوں میں ہی مبینہ ملوثین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔
Comments are closed.