سرینگر: جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی نے چھاپڑی فروشوں،ریڈہ بانوں کی باعزت بازآبادکاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اسی کام پر انحصار کرتے ہیں اور اگر ان کو اس کام سے محروم کیا جائے گا تو ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کے شکار ہوں گے ۔ سرینگر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے چھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی کے چیرمین سہیل احمد اور جنر ل سیکریٹری سید عرفان ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے دکانداروں کی جانب سے اگرچہ فٹ پاتھوں پر قبضہ جمایا ہوا ہے جن کے خلاف اگر کارروائی کی جاتی تو حق بجانب تھی تاہم مزدور طبقہ ریڈہ بانوں اور چھاپڑی فروشوں کا مال چھیننا ، ضائع کرنا ،اور انہیں روزگار سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر مداخلت کرکے چھاپڑی فروشوں کےلئے بازآباد کاری کے اقدامات اُٹھائیں تاکہ غریب گھروں میں چولہے جلتے رہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.