سرینگر: سرکردہ تاجروشہر خاص ٹریڈرس کورڈینشن کمیٹی کے سینئر ممبرغلام رسول حلوائی ساکنہ نوشہر سرینگر کی دختر نیک رفعت رسول کی شادی خانہ آبادی 16،15اکتوبر بروز جمعہ اورسنیچروار کو انجام دی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں شہر خاص ٹریڈرس کورڈینشن کمیٹی کے چیرمین نذیر احمد شاہ، جنرل سیکریٹری طارق احمد ، عمر گانی, عرفان احمد بٹ،سجاد احمد کملی، عاصف احمد زارہ اور غلام محمد وانی نےغلام رسول حلوائی کو مبارک باد پیش کی ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ ان کی دختر نیک کی ازدواجی زندگی دونوں خاندانوں کےلئے باعث رحمت اور قربت ثابت ہو۔ اس موقع پرشہر خاص ٹریڈرس کورڈینشن کمیٹی کے چیرمین نذیر احمد شاہ نے پی ڈی ڈی، پی ایچ اے محکمے سے اپیل کی ہے کہ اس روز مذکورہ علاقے میں بلا خلل بجلی،پانی کی سپلائی فراہم رکھیں اور میونسپلٹی کے متعلقہ زمہ داروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.