تھانہ منڈی کے پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم 32 طلاب کاٹیسٹ کروناکے سلسلے میں مثبت

صوبہ کشمیرمیں گائڈلائن کی خلاف ورزی پرماہرین نے ناراضگی ظاہرکی

سرینگر /27ستمبر/اے پی آئی: جموں وکشمیر میں کرونا وائرس وبائی بیماری کے تیور پھر سے سخت ہونے لگے ہے تھانہ منڈی جموں مں پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم 32طلاب کا ٹیسٹ کروناکے سلسلے میں مثبت آنے کے بعداسکول کو بندکردیاگیاہے ۔ادھروادی کشمیر میں گائڈلائن کی خلاف ورزی پر ماہرین نے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار مسلسل غیرسنجیدگی کامظاہراہ کر رہی ہے جب تک نہ سختی کے ساتھ گائڈ لائن پرعمل کرائی جائے تب تک وبائی بیماری کو قابو کرنے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوسکتے ہے ۔

جموںو کشمیرمیں کروناوائرس وبائی بیماری کے تیور مزیدسخت ہونے کا اشارہ اس وقت مل گیاجب تھانہ منڈی جموں میں پرائیویٹ اسکول میں زیرتعلیم32طلاب کارینڈم ٹیسٹ کے دوران کرونا کے سلسلے میں مثبت پایاگیا۔طلاب کوفوری طور پرکروناٹین سینٹرل منتقل کیاگیا،جبکہ انتظامیہ نے نجی اسکول کوبند کرنے کے احکامات صادر کر دیئے ۔ادھروادی کے طول ارض میں گائڈلائن کی خلاف ورز پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جب تک نہ انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹے گی تب تک وبائی بیماری کو قابوکرنے کے تمام دعوے کھوکھلے لگ رہے ہے ۔

Comments are closed.