26ستمبر 2021کوجموں وکشمیر کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھا جائیگا/منوج سنہا

سرینگر :t 26ستمبر 2021کوجموں کشمیر کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے ایل جی نے کہا کہ ائرشو جموں وکشمیرکے نوجوانوں کوائرفورس کی طرف متوجہ کرنے سیاحت کوفروغ دینے ماحولیات کو آلودگی سے پاک رکھنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ادھرائرفورس کی جانب سے جھیل ڈل میں ائرشو کااہتمام کیاگیااور اس شو میں تین ہزارطلاب سات سواساتذہ کے علاوہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جموں کشمیرکے لفٹننٹ گورنر نے ایس کے آئی سی سی سے ائرشو کوہری جھنڈی دکھائی ۔ائرشو کے دوران انڈیاًائرفورس کے لڑاکہ طیاروں نے مختلف نوعیت کے کرتب دکھائے پیرا شوٹ کا بھی مظاہراہ کیاگیا بڑی تعداد میں طلاب نے ائرشو کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس سے اپنے مضامین تبدیل کرکے ائرفورس کی طرف بھی متوجہ ہونے کا موقع ملے گا ۔اے پی آ ئی کے مطابق 26ستمبر کوجموںو کشمیرکی تاریخ کااہم ترین دن قرار دیتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ اس دن کی اہمیت اور افادیت مستقبل میں دکھائی دے گی اور جموںو کشمیرکی نوجوان نسل ائرفورس کے ساتھ جڑ جائیگی اور اس سلسلے میں جلدہی ائرفورس کے ساھ جڑنے کے لئے جموںو کشمیرکے تعلیم یافتہ نوجوان کوجڑ جانے کاموقع فراہم کیاجائیگا ۔ایل جی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انڈیاًائرفورس دنیاکی ہوائی فوج میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ انہوںنے ملک کی حفاظت کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے انڈیاًائرفورس کوخراج عقیدت اداکرتے ہوے کہاکہ ہم ان کے مشن کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرینگے بلکہ ملک کی سالمیت خودمختاری کوتحفظ فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ جموںو کشمیرکی تاریخ میں یہ دن اسلئے اہمیت کاحامل ہے کہ آج جموںو کشمیرکے نوجوان جوصلاحیتوں سے مالامال ہے ۔ائرشوکے موقعے پرخود یہاں موجودہے اور ائرفورس کی جانب سے دکھائے جانے والے کرتبوں کااز خود جائزہ بھی لے رہے تھے اس سے طلاب میںنئی سوچ نئی اُمنگیں پیدا ہونگی اور وہ اپنے مستقبل کوتابناک بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے اور ایسے تعلیم یافتہ نوجوان کوسرکارکی جانب سے بر پور جانکاری اور سہولیات بہم پہنچائی جائیگی ۔منوج سنہانے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہمارے اسلافوں نے ہمارے لئے بہت کچھ چھوڑا تھاتاہم غیرسنجیدگی اور لاپرواہی کے باعث ہم ا سکی قدر نہ کرسکے جسکے نتیجے میں ماحول آلودہ ہوتاجارہاہے اور لوگوں کومشکلات سے گزرنا پڑ رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی سرکار ماحولیات کوآلودگی سے بچانے اور جموںو کشمیرکوگلوبل سے محفوظ رکھنے کی ہر کوشش کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ انڈیاًائرفورس کے اس شو سے جموںو کشمیر میں سیاحت کوفروغ ملے گا ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد واردکشمیر ہونے کے امکانات کومسترد نہیں کیاجاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں سیاح سیروتفریح کے لئے وارد کشمیر ہونے کے لئے بیقرار ہیںاور ہم اُمید کرتے ہے کہ جموںو کشمیرمیں سیاحت پھرسے اپنی اونچائیوں کوچھولی گی او رسیاحوں کو جموںو کشمیرمیں نہ صرف استقبال کرینگے بلکہ انہیں جوبھی سہولیات درکار ہوگی فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموںو کشمیرمیں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے ہرطرح کی مدد فراہم کی جارہی ہے اور صلاحیت کواونچائی کی منزلوں تک لے جانے کی خاطر جموںو کشمیرسرکار کی جانب سے بر پوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

Comments are closed.