سری نگر:٩،ستمبر: جموں کے ریاسی علاقے میں ترال کے ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔اس دوران جب اس نوجوان کے ہلاکت کی خبر آبائی علاقے میں پہنچ گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔مہلوک اہلکار والدین واحد کمانے والا بیٹا تھا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) کے ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں آئی آر پی کے ایک سیلکشن گریڈ اہلکار نے جمعرات کی صبح اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن لالپورہ کہلیل ترال کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے متوفی اہلکار کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ترال سے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایا جمعرات کی صبح جب جاوید کی ہلاکت کی خبر یہاں پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔اور ہر سو ماتم کی لہر ڈوڑ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا جاوید ایک شریف النفس شخصیت کا مالک تھا ۔بتایا جاتا ہے جاوید اپنے والدین کا اکلوتاکمانے والا بیٹا تھا ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار گارڈ ڈیوٹی پر تعینات تھا جب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی طرف سے یہ قدم اٹھانے کے وجوہات معلوم کرنے کے بارے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.