سری نگر:٩،ستمبر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اورسینئرلیڈر راہل گاندھی دو روزہ دورہ پر جموں پہنچ گئے ہیں ۔اس دوران کانگریس لیڈران اور کارکنوں نے جموں ہوائی اڈے کے باہر موصوف لیڈر پر پھول برسائے اور ان کا ایک ریلی کی صورت میں شاندار استقبال کیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کٹرہ میںماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پارٹی کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جمعرات کو جموں ایئر پورٹ پہنچے جہاںکانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے جموں ہوائی اڈے کے باہر موصوف لیڈر پر پھول برسائے اور ان کا ایک ریلی کی صورت میں شاندار استقبال کیا۔جموں آمد کے فوراً بعد موصوف لیڈر کٹرہ میں واقع شری امرناتھ گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوئے۔کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دینے کے لئے پیدل سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جمعے کے روز جے کے رزوٹس میں صبح کے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پارٹی کے وفود سے ملاقی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دلی روانگی سے قبل وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔کانگریس کی جموں و کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل نے 5ستمبر کو یہاں کہا تھا کہ راہل گاندھی عنقریب جموں کا دورہ کریں گے۔رجنی پاٹل نے کہا تھا کہ جموں میں راہل گاندھی کے جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت مانگی گئی تھی لیکن ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے’۔خیال رہے اسے قبل گذشتہ ماہ راہل گاندھی نے سری نگر میں درگاہ حضرت بل اور کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.